Dunya Bhar Main "Water Shortage Crisis" Sar Utha Rahe Hain | Report Dekhiye!
Watch LiveStream: https://www.youtube.com/watch?v=qKaWsr-9aUE For More Videos Subscribe - https://www.youtube.com/geonews Visit our Website for More Latest Update - https://www.geo.tv/ دنیا بھر میں واٹر شارٹیج کرائسس سر اٹھا رہے ہیں ۔۔ ماہرین اس بحران کو اپ کمنمگ پینڈیمک بھی قرار دے رہے ہیں ۔۔۔ یو این کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا کے 130 ممالک کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے جبکہ 23 ریاستیں اس بحران سے ڈائریکٹلی اور انڈائریکٹلی متاثر ہوسکتی ہیں ۔۔۔ یو این کی تیار کردہ فہرست میں جنوبی افریقہ، مشرقی وسطی، جنوبی امریکہ اور یورپ کی ریاستیں شامل ہیں جہاں پانی کا بحران سنگین ہو سکتا ہے۔۔ ایک ریسرچ کے مطابق سال 2020 میں قلت آب سے دنیا کا تیس سے چالیس فیصد حصہ متاثر ہوا ہے ۔۔ جبکہ صورتحال کو کنڑول نہ کیا گیا تو ممکن ہے کہ 2040 تک دنیا میں بسنے والوں کو پینے کا پانی بھی میسر نہ آسکے ،، یہ واٹر کرائسس کیوں جنم لے رہے ہیں ؟؟ دنیا کا ستانوے فیصد پانی سمندروں کی صورت میں موجود ہے ، دو فیصد جما ہوا ہے جبکہ 1 فیصد وہ پانی ہے جو انسانوں کے استعمال میں ہے ۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے دنیا کے ایک بڑے حصے کو خشک سالی کا سامنا کرنا پرھ رہا ہے ۔۔ آپ کومعلوم ہے کہ جنوبی افریقہ کے تیسرے بڑے شہر کیپ ٹاون میں پانی کا بحران تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ۔۔ لیکن ایسا کیسے ہوا؟؟ دو ہزار پندرہ سے سترہ تک مسلسل خشک موسم، بارشوں کے نہ ہونے سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوتی چلی گئی ، ڈیمز میں پانی کی سطح تیزی سے نیچے جانے لگی اور شہر سے پانی تقریبا ختم ہونے لگا ،،، معاملے کو سنجیدہ دیکھتے ہوئے دو ہزار اٹھارہ میں انتٓطامیہ نے اعلان کیا کہ اگرواٹر کرائسس پر قابو نہیں پایا گیا تو شہر میں زیرو ڈے منایا جائے گا ۔۔ اس دن انتظامیہ کی جانب سے شہر میں پانی کی سپلائی مکمل بند کردی جائے گی، اس وارننگ کا مقصد تھا کہ شہری کم سے کم پانی استعمال کریں تاکہ اسے اسٹور کیا جاسکے ۔۔ کیپ ٹاون میں واٹر مینجمنٹ ڈیوائس نصب کردی گئیں جو گھروں میں استعمال ہونے والے پانی کی مقدار کا تعین کرتیں ہیں ،، مخصوص مقدار سے زیادہ پانی استعمال کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے سپلائی بند کردی جاتی ہے ،، قوانین کے مطابق ایک فرد پچاس لیٹر یعنی 13 گیلن تک پانی استعمال کرسکتا ہے، جبکہ گارڈننگ اور کار واش کے لئے بھی مخصوص مقدار مقرر ہے ۔۔ پانی اسٹور کرنے کے لئے شہری گھروں میں ڈسپوزیبل سامان استعمال کرتے ہیں مقدار سے زیادہ ہانی استعمال کرنے یا قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل لائی جاتی ہے اس بحران کا سامنا بہت سے ممالک کو کرنا پڑھ سکتا ہے بلکہ کرنا پڑھ رہا ہے اگر فوری حکمت عملی نہ بنائی گئی تو ممکن ہے کہ یہ نعمت جلد کرہ ارض سے رخصت ہوجائے ،، #GeoNews #PakistanNews #BreakingNews
View on YouTube
Saturday, July 24, 2021
Home »
Geo News
» New video by Dunya Bhar Main "Water Shortage Crisis" Sar Utha Rahe Hain | Report Dekhiye! Geo News on YouTube
0 comments:
Post a Comment